اسلام صفائی کو نصف ایمان قرار دیتا ہے لیکن پھر بھی ہم بہت گندگی پھیلاتے ہیں۔ اس بات کے مدنظر، یوم دفاع 6 ستمر 2022 کو کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ نے گندگی کے خلاف اعلان جنگ کردیا۔ سب سے پہلے، اسلام اور اخلاقیات کی روشنی میں صفائی کی اہمیت اجاگر کی گئی۔ اس کے بعد تمام انتظامیہ، اساتذہ کرام اور کیڈٹس نے مل کر تمام کالج کی صفائی کی۔ تمام سینٹری ورکر اس دن کے مہمانان خصوصی تھے۔